حجت الاسلام عقیل حسین خان:

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام عقیل حسین خان انقلاب اسلامی ایران کی 35 سالگرہ کے موقع پر رہبر معظم آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای ، مراجع تقلید عظام اور ملت ایران کی خدمت میں ہدیہ تبریک پیش کیا ۔
انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ ایران کا انقلاب صرف ایرانیوں کا انقلاب نہیں ہے بلکہ یہ اقوام عالم کے تمام مظلوموں اور ظلم کی چکی میں پسے ہوئے لوگوں کا انقلاب ہے کہا: اس انقلاب نے دنیا کی پسی ہوئی اقوام کو ایک نئی زندگی دی ہے، آج دنیا میں بیداری کی جو تحریک چلی ہے وہ اس انقلاب کی بدولت ہے، اس انقلاب نے دنیا کا نقشہ ہی بدل دیا ہے۔
حجت الاسلام خان نے مزید کہا: امام خمینی (رہ) کا انقلاب صرف ایرانی نہیں بلکہ اسلامی تھا جس نے آمریت اور ستم شاہی کے محلوں میں اگ لگا دی ۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا