لبنان کے سنی عالم دین:

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جمعیت قولنا و العمل لبنان کے صدر شیخ احمد قطان نے لبنان کے علاقہ برالیاس میں ہونے والی ایک افطار پارٹی میں دھشت گرد گروہ داعش کے حالیہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اس گروہ کو خدا ، اہلسنت اور دیگر مذاھب اسلامی کا دشمن جانا اور کہا: دھشت گرد گروہ داعش نے اہلسنت کی کوئی خدمت نہیں کی بلکہ دشمنان اسلام کے مقاصد کی تکمیل اور مسلمانوں خصوصا اہلسنت کو بدنام کرنے مصروف ہے ۔
لبنان کے اس سنی عالم دین نے داعش کے اقدامات کو امریکا اور غاصب صھیونیت کے حق میں عظیم خدمت جانا اور کہا: تکفیری گروہ خطے اور عالم اسلام کے لئے بہت بڑا خطرہ ہیں ۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا