کراچی پاکستان:

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کراچی پاکستان میں جمعۃ الوداع اور قدس ریلی میں شرکت کیلئے آنے والے قافلہ پر دہشت گردوں کے حملہ نے 5 افراد کو زخمی کردیا جس میں 3 خواتین ہیں ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
اس رپورٹ کے مطابق، محمود آباد کے علاقے سے دو بسوں اور موٹر سائیکلوں پر مشتمل قافلہ ریلی میں شرکت کیلئے آرہا تھا کہ تکفیری دہشت گردوں نے ریلی کے شرکاء پر حملہ کردیا۔
آئی ایس او کی مرکزی نظارت کے رکن عقیل موسیٰ اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علی حسین نقوی نے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے ذمہ داروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا