
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے غزہ پٹی پر اسرائیلی کی حالیہ جارحیت کے خلاف اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ کو یوم سوگ منانے اور 10 لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ۔
پاکستانی حکام کے بیان کے مطابق، آج غزہ کی عوام سے اظھار یکجہتی کے لئے ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا ۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا: اسرائیل دہشت گردی اور جنگی جرائم میں ملوث ہے۔
قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے 17 دن میں 747 فلسطینی شھید ہوچکے ہیں اور ہزاروں افراد زخمی ہیں جن میں زیادہ تر عورتیں اور بچے ہیں ۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا