حجت الاسلام مقتدی صدر:

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صدر تحریک عراق کے سربراہ حجت الاسلام مقتدی صدر نے واشنگٹن کو تمام امریکی شہریوں کے ساتھ مساوات سے پیش آنے کی تاکید کی ۔
انہوں نے امریکہ میں سیاہ فاموں کے خلاف امریکی حکومت کے امتیازی رویے کی مذمت کرتے ہوئے کہا : واشنگٹن کو تمام امریکی شہریوں کے ساتھ مساوات سے پیش آنا چاہئے۔
حجت الاسلام مقتدی صدر نے مزید کہا: امن بٹالین عراقی فوج کے ساتھ توزخورماتو کے قریب واقع شہر آمرلی کا محاصرہ توڑنے میں تعاون کرے گی ۔
واضح رہے تکفیری دہشتگرد گروہ داعش نے ایک مدت سے شہر آمرلی جس کے باشندے ترکمن شیعہ ہیں کا محاصرہ کررکھا ہے اور اس شہر کے باشندوں کےلئے پانی اور ضروری اشیاء کی ترسیل کے راستے بند کردئے ہیں۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا