
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نمائندہ جامعۃ المصطفی العالمیۃ حجت الاسلام و المسلمین سید سجاد ہاشمیان نے جامعہ شہید عارف الحسینی پیشاور کے دورہ میں جامعہ شہید عارف الحسینی کے پرنسپل حجت الاسلام سید جواد حسین ہادی سمیت مدرسہ سے وابستہ دیگر علمائے کرام سے ملاقات کی اور وہاں کی فعالیتوں کا نزدیک سے جائزہ لیا ۔
حجت الاسلام و المسلمین ہاشمیان نے سابق قائد ملت جعفریہ پاکستان شہید حجت الاسلام و المسلمین سید عارف حسین الحسینی (رہ) کے مقبرہ پر فاتحہ خوانی اور اس کے بعد جامعہ شہید عارف الحسینی کے طلاب سے خطاب کیا۔
جامعہ شہید عارف الحسینی کے پرنسپل حجت الاسلام سید جواد حسین ہادی نے بھی اس موقع پر حجت الاسلام و المسلمین سید سجاد ہاشمیان کے ہمراہ موجود وفد کا شکریہ ادا کیا ۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا