ایران :

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے جنوبی صوبے کرمان کے ایک علاقے "سیرچ" میں گزشتہ روز پانچ اعشاریہ پانچ کی شدت کا زلزلہ آیا جس میں ستائیس افراد زخمی ہوگئے ۔
کرمان کے ابتدائی طبی امداد کے مرکز کے سربراہ سید محمد صابری نے بتایا : زخمیوں میں سے سات افراد کا کرمان کے ایک اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے جبکہ باقی افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور مرحم پٹی کرکے ان کو گھر بھیج دیا گیا ہے ۔
قابل ذکر ہے کہ بارہ سال پہلے بھی صوبہ کرمان کے شہر "بم" میں شدید زلزلہ آیا تھا جس میں ہزاروں افراد جاں بحق ہوگئے تھے اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے -
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا