
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ غزہ پٹی کے علاقے خان یونس میں قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں کی فائرنگ سے ایک فنسطینی کسان شہید ہوگیا۔
فلسطین میں صیہونی فوج کے مظالم کا سلسلہ جاری ہے ، اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 59 سالہ فلسطینی کسان محمدعطا ابوجامع شہید ہوگیا۔
قدس انتفاضہ کی جاری رپورٹ کے مطابق فروری کے مہینے میں غاصب اور جابر صیہونی فوجیوں نے فلسطینی کسانوں اور ماہیگیروں پر 33 مرتبہ فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم از کم 9 فلسطینی شہید ہوگئے۔
در ایں اثناء گزشتہ مہینے صیونی فوجیوں نے 349 فلسطینیوں کو گرفتار کیا جن میں 62 بچے بھی شامل ہیں۔/۹۸۹/ ف۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا