
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ تعلیم کے زیراہتمام سالانہ تعلیمی کنونشن میں ملک بھر کی جامعات سے سینکڑوں طلباء شرکت کیلئے پہنچ گئے ہیں۔
تعلیمی کنونشن کے دوسرے روز سی ایس ایس کی تیاری، ریڈنگ سکلز اور دیگر تعلیمی مہارتوں پر لیکچرز کرائے گئے۔ ماہرین تعلیم نے مختلف موضوعات پر طلباء کی رہنمائی کی اور انہیں ان کے سوالوں کے جوبات دئیے۔ کنونشن میں ہائر ایجوکیشن، سٹڈی سکلز، جاب ہنٹنگ سمیت سی ایس ایس کے امتحانات کی تیاری کے حوالے سے بھی رہنمائی دی جائے گی۔ /۹۸۸/ ن۹۴۰
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا