حرم امام حسین(ع) کی جانب سے منعقد ہونے والی فن سخنوری کلاسز میں حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی کے دفتر کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، حرم امام حسین(ع) سے وابستہ ادارہ وارث الانبیاء کی جانب سے فن سخنوری کلاسز اھتمام کیا گیا ۔
حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی کے دفتر کے نمائندوں نے ان کلاسز میں شرکت کی اور اس کی فعالیتوں کا قریب سے مشاھدہ کیا ۔
حجت الاسلام شیخ زید الخفاجی نے اس سلسلہ میں رپورٹرس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: فن سخنوری کے کلاسز کا مقصد مبلغین اور مقررین کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے ۔
انہوں ںے امام حسین علیہ السلام کے مقررین کے لئے ان کلاسوں کے انعقاد کو ضروری جانا اور کہا کہ اس طرح کے کورسز مقررین کی صلاحیتوں کو بہتر بنائیں گے ۔/۹۸۸/ ن
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا