عراقی نیوز ایجنسیوں نے مغربی بغداد کے ایک امام بارگاہ میں دھماکہ کی خبر دی ۔ رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی شھر نجف اشرف سے رپورٹ کے مطابق، گذشتہ شب مغربی بغداد کے علاقہ المعالف کی ایک امام بارگاہ "حسینیه ابوالفضل العباس" میں بم دھماکہ ہوا جس میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوگئے ۔
حفاظتی مراکز نے اس علاقہ میں پہونچ کر علاقہ کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور حفاظتی دائرہ بنا دیا ۔
اس دھماکہ میں کچھ لوگوں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی خبریں دریافت ہوئی ہیں مگر اس کی دقیق اطلاع نہیں ہے ۔
اس رپورٹ کے مطابق، دو خودکش افراد نے اس امام بارگاہ کے قریب کو دھماکہ سے اڑادیا جس کی وجہ سے امام بارگاہ منھدم ہوگئی اور لوگ جاں بحق و زخمی ہوگئے ۔/۹۸۸/ ن
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا