
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی عوام کے نو منتخب صدر جمھوریہ حجت الاسلام حسن روحانی نے گذشتہ روز رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات و گفتگو کی ۔ اس ملاقات میں رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران نے حجت الاسلام حسن روحانی کو ضروری ہدایات دیتے ہوئے، توفیق الھی ان کے شامل حال ہونے اور ان کی کامیابی کی دعائیں کی ۔
واضح رہے کہ ایران کے گیارہویں صدارتی انتخابات میں حجت الاسلام حسن روحانی ایک کروڑ چھیاسی لاکھ تیرہ ہزار تین سو انتیس ووٹ حاصل کر کے ایران کے نئے صدر جمھوریہ منتخب ہوئے ہیں ۔
14 جون کو ایران میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ایرانی عوام نے بھر پور شرکت کر کے ایک نیا سیاسی کارنامہ انجام دیا ۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا