
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل وممبر اسلامی نظریاتی کونسل اپنے ہفت روزہ دورے پر عراق پہنچ گئے ہیں ۔
نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام سید مہدی نجفی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجت الاسلام ناصر عباس نجفی کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے حجت الاسلام محمد امین شہیدی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل حجت الاسلام سید مہدی نجفی نے ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کو سرزمین نجف اشرف پرخوش آمدید کہی ۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم (نجف اشرف)کی کابینہ کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں پاکستان کی داخلی امور اور حکومت کی کمزوری پر اظہار خیال کیا گیا اور مزید عوام کی مشکلات کو حل کرنے کے لئے ٹھوس قدم اٹھانے کی بات کہی گئی ۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا