
رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید نجف اشرف آیت الله شیخ بشیر نجفی جو کچھ دنوں قبل دل کے عارضہ کے تحت نجف کے الصدر ہاسپیٹل میں بھرتی کئے گئے تھے ڈسچارج کردئے گئے ۔
نجف کے الصدر ہاسپیٹل کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے اپ کا معاینہ کرنے کے بعد کہا کہ اپ کی جسمانی صورتحال بہتر ہے ۔
حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی کے ڈاکٹر نے تاکید کہ اپ کے دل کی حرکت نامنظم تھی لھذا حرکت کو منظم کرنے کی غرض سے دل میں مشین فٹ کی گئی ہے ۔
عراقی علماء ، حکام ، سیاستداں ، قبائلی شیوخ اور مختلف شخصیتوں نے اتوار کو نجف کے الصدر ہاسپیٹل پہونچکر حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی کی عیادت کی تھی ۔
واضح رہے کہ حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی کو گذشتہ دنوں دل کا عارضہ پڑنے پر نجف اشرف کے الصدر ہاسپیٹل میں بھرتی کیا گیا تھا ۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا