حجت الاسلام علی نجفی:

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ بشیر نجفی کے بیٹے حجت الاسلام علی نجفی نے مرجع تقلید نجف اشرف آیت اللہ بشیر نجفی کی جسمانی حالت بہتر ہونے کی خبر دی ۔
اس رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ بشیر نجفی کو طبیعت کی خرابی کے تحت نجف اشرف کے الصدر ہاسپٹیل میں بھرتی کیا گیا تھا اور اب ان کی جسمانی حالت بہت بہتر ہے ۔
عراقی ڈاکٹروں نے انہیں مزید کچھ دنوں تک زیر نظر رہنے کی تاکید کرتے ہوئے بتایا کہ بہت جلد انہیں ڈیسچارج کردیا جائے گا ۔
آیت اللہ بشیر نجفی کے بیٹے حجت الاسلام علی نجفی نے اپ کی صحت کے لئے مومنین سے دعا کی خصوصی گزارش کی ہے ۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا