راولپنڈی پاکستان میں؛

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت امام خمینی(رہ) کی پچیسویں سالگرہ کے موقع پر متحدہ علماء محاذ پاکستان نے پریس کلب راولپنڈی میں سیمینار «قدس اور وحدت اسلامی امام خمینی(رہ) کی نظر میں» منعقد کیا جس میں مختلف مذاہب اور مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء کرام اور دانشوروں نے شرکت کی ۔
اس سیمینار میں مقررین نے وحدت اسلامی اور انقلاب اسلامی کے حوالے سے امام خمینی(رہ) کے کردار پر روشنی ڈالی ۔
اس سیمینار میں خانہ فرہنگ کے ڈائریکٹر جنرل محمد اکبری نے خصوصی مہمان کے طور پر شرکت کی اور اپنے خطاب میں امام خمینی(رہ) کو خراج تحسین پیش کیا ۔
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا
ھمارے اتحاد نے دشمن کو ناکام بنادیا